17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:35
الیکشن کمیشن نے مہم چلانے سے کیوں روکا؟ عمران خان
جیو نیوز - نوشہرہ.......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ انہیں این اے122 میں الیکشن مہم چلانے سے کیوں روکا گیا ہے۔ میرے پاس دینے کے لیے ہے ہی کیا؟
انھوں نے کہا کہ آصف زرداری ڈر کر دبئی میں بیٹھے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنے خلاف کیسز کے خاتمے کے لیے نواز شریف پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں این اے 122 کی الیکشن مہم میں حصہ لینے سے کیوں روکا گیا ہے۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں کا حصہ بنایا جائے جبکہ پی کے 93ء میں اپنی اتحادی جماعت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے منیر نیازی کا مصرعہ پڑھا۔