17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
سندھ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری
جیو نیوز - کراچی.......محکمہ داخلہ سندھ نےقربانی کی کھالیں جمع کرنے کےلیےضابطہ اخلاق جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ضابطۂ اخلاق پردستخط کرنےوالی تنظیمیں اورفلاحی ادارےہی کھالیں جمع کرسکیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی،گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، گاڑیوں پرلاؤڈ اسپیکر، مساجد، مدارس سےاعلان کی اجازت نہیں ہوگی،عید کے تینوں دن ڈنڈا،سلاخیں یا اسلحہ لے کرچلنے پر پابندی ہوگی۔