تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

سکھر میں بجلی کا ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہوا تو خواتین کا میٹر گھوم گیا

جیو نیوز - سکھر.......سکھر میں 6ماہ سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیے جانے پر خواتین ڈنڈے لے کر ایس ڈی او آفس پہنچیں تو عملہ کام کاج چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگیا۔ دفتر کے سامان کو خواتین کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑا۔

بجلی کا ٹرانسفارمر تو ٹھیک نہ ہوا،لیکن خواتین کا میٹر ضرور گھوم گیا۔ ڈنڈا بردار خواتین تھیں سکھر کی آغا بدر الدین کالونی کی،جو چھ ماہ سے خراب ٹرانسفارمر کو صحیح کرنے کی درخواستیں دیتی رہیں،لیکن عملہ کان لپیٹ کر سوتا رہا۔

تنگ آمد ،بجنگ آمد،ڈنڈے اٹھا کر ایس ڈی او کے دفتر جا پہنچیں،آدھے ملازم بگڑے تیور دیکھ کر کھسکے، باقیوں نے کمروں میں بند ہونے میں ہی عافیت جانی۔

بجلی کی بندش سے ستائی خواتین نے سارا غصہ خالی دفتر پر نکالا،جو کچھ نظر آیا اس کا حلیہ بگاڑ دیا۔موٹر سائیکلوں کی مرمت بھی کرڈالی،جب تھک ہار گئیں تو اگلے روز دوبارہ مزاج پرسی کے لیے آنے کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.