تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:32

لاہور میں وی آئی موومنٹ شہریوں کیلئے دردِ سر بن گئی

جیو نیوز - لاہور.........لاہور میں وی آئی پی موومنٹ شہریوں کے لیے دردِ سر بن گئی۔ صدر اور وزیراعظم ہی نہیں، بیوروکریٹ اور اعلیٰ پولیس حکام کے لیے بھی ٹریفک سگنل بند کرنا معمول بن گیا۔ شہری صورت حال سے شدید پریشان ہیں۔

لاہورکی سڑکوں پرصبح کےوقت ایک جانب اسکولوں، کالجوں کوجانے والےطلباءوطالبات کارش۔ دوسری جانب دفاتر اورکام کاج کیلئے جانے والےسڑکوں پر،ایسےمیں تھوڑی تھوڑی دیر بعدوی آئی پی موومنٹ کرتی ہے شہریوں کوپریشان۔آئی جی پنجاب کا قافلہ آتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔کیمرے کی آنکھ نے ان مناظر کو محفوظ کیا تو پولیس انسپکٹر آگ بگولا ہی ہو گئے۔

شہرکی معروف شاہراہ مال روڈ پروی آئی پی موومنٹ پر ٹریفک وارڈنزتھوڑی تھوڑی دیربعدسگنل بند کرتےہیں اور کبھی آن، وجہ پوچھی تو بتایا کہ اہمیت کے پیش نظر ایسا کرناپڑتاہے۔

پریشاں حال شہری بےبسی کی تصویر،کہتےہیں،سبھی ایک جیسےہیں،تو پھر ان کےساتھ امتیازی سلوک کیوں؟مخصوص شخصیات کی خدمت کے لئے ٹریفک پولیس کا عملہ صبح 6 بجے ہی ڈیوٹی پر پہنچ جاتا ہے اور پھر10بجے تک سیلوٹ پر سیلوٹ،سیلوٹ پر سیلوٹ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.