18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
کراچی:ایم کیوایم کے مستعفی رکن اسمبلی کی گاڑی پرفائرنگ
جیو نیوز - کراچی.......ایم کیوایم کے مستعفی رکن اسمبلی سیف الدین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ ایم کیوایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے میں پیش آیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ گاڑی سیف الدین کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی،جس پر چار گولیاں لگی ہیں، تاہم فائرنگ کےوقت سیف الدین یا کوئی اور گاڑی میں موجودنہیں تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔
ڈی ایس پی الطاف حسین کا کہنا ہے کہ گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، واقعےکی تحقیقات کررہےہیں۔