تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

سندھ ہائیکورٹ نےسیکرٹری محتسب کوملک سےباہرجانےسےروک دیا

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نےسیکرٹری محتسب ہاشم رضازیدی کوملک سےباہرجانےسےروک دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے ہاشم رضازیدی کو نیب کی تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ہاشم رضازیدی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب میرے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نےہاشم رضازیدی کی3اکتوبرتک 30لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی جبکہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ اگلے حکم تک ہاشم رضا زیدی کو سفری دستاویزات جاری نہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.