تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

ایم کیو ایم کے ارکان سینیٹ کے استعفے قبول نہ کرنے کا اقدام

جیو نیوز - اسلام آباد....... چیئرمین سینیٹ ایک ماہ سےز ائد وقت گزر نے کے باوجود ایم کیو ایم کے سینیٹرز کے استعفے قبول نہ کرنے کے اقدام پر رولنگ دینے سے گریزاں ہیں۔

ایم کیو ایم کے ارکان نے 12 اگست کو استعفے دیے، اسپیکر قومی اسمبلی نے جتنی عجلت میں استعفوں پر کارروائی کی، چیئرمین سینیٹ نے اتنے ہی تحمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اپنے اس اقدام کی وجہ رولنگ دے کر بتائیں گے۔

سینیٹ کا اجلاس جاری ہے تاہم ایم کیو ایم کے 8سینیٹرز کی شرکت کے بغیر۔قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے 16 ستمبر کو متوقع رولنگ کی جانب توجہ دلائی تو چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 17 یا 18 ستمبر کو رولنگ دے دوں گا، ابھی تحریر کر رہا ہوں۔

اتنی تاخیر کی وجہ شاید یہی ہے کہ جمہوریت پر پختہ یقین رکھنےو الے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے ساتھی ایوان میں ہی اپنا کردار ادا کریں ، سپریم کورٹ میں بھی ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کرنے کے خلاف کیس چل رہا ہے۔

اس حوالے سے بھی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ انتہائی اہم ہے، اب انہوں نے رولنگ کا اکتوبر کے سینیٹ اجلاس تک انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.