تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

سپریم کورٹ میں ہورڈنگ اور بل بورڈ سے متعلق از خود نوٹس کیس

جیو نیوز - اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے ہورڈنگز اور بل بورڈ سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں بیرسٹر عبدالرحمان کو معاونت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے حکم دیا کی آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت اشتہاری بورڈز لگانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ بنچ نے ریمارکس میں کہا کہ بورڈز پر خواتین کی بڑی تصاویر حادثے کا سبب بن رہی ہیں۔

ہورڈنگز اور بل بورڈ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس سرمدجلال عثمانی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت مختلف محکموں کی جانب سے بل بورڈز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

کے ایم سی آفیسرنےعدالت میں بیان دیا کہ بلدیہ عظمیٰ کے پاس بل بورڈ کی اجازت سے متعلق قوانین اور طریقہ کار موجود ہے۔ دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بل بورڈز پر خواتین کی بڑی بڑی تصاویر حادثے کا سبب بن رہی ہیں۔

بینچ کا کہنا تھا کہ طوفان آئے تو بورڈز گر جاتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں لیکن کوئی بھی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ عدالت نے بیرسٹر عبدالرحمان کو معاونت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.