تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی وردیاں استعمال کیں

جیو نیوز - پشاور.......بڈھ بیر کیمپ پر حملے میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر پرانا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی وردیاں استعمال کیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر میں فضائیہ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے کانسٹیبلری کی وردیاں پہن رکھی تھیں ۔

ماضی کا جائزہ لیا جائے تو تقریباً تمام بڑے حملوں میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی یونی فارم کا سہارا لیا۔دوہزار نو میں جی ایچ کیو راول پنڈی اور دوہزار نو میں ہی مناواں پولیس اکیڈمی پر حملے میں بھی دہشت گردوں نے سیکیورٹی اداروں کی یونی فارم استعمال کی۔

2012 میں کامرہ ائیر بیس ،2014 میں کراچی ائرپورٹ اوردسمبر 2014 میں پشاور آرمی اسکول پر حملہ کرنے والوں نے بھی سیکیورٹی فورسز کی وردیاں پہن رکھی تھیں ۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی یونی فارم کی خرید و فروخت پر پابندی کے باوجود بہت سی دکانوں پر یہ وردیاں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.