تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:15

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک، 4 زخمی

جیو نیوز - وانا........جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ تحصیل سروکئی کے علاقے تورمندی میں کیا گیا۔

ایک مکان پر 2 میزائل فائر کیے گئے۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے جبکہ مکان مکمل طور پرتباہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کو تورمندی اور زیارت زے کے علاقوں میں راکٹ کے دھماکے بھی سنے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.