تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

جیو نیوز - پشاور.........پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت شہر میں کھلونا بندوق کی خریدوفروخت،اندورن شہرقربانی کی کھالوں کا ڈھیر جمع کرنے اور کھالیں جمع کرنے کے لئے لاوڈ سپیکروں کے استعمال پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عید الاضحیٰ پر کھلونا بندوق کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کا ڈھیر لگانے اور کھالیں جمع کرنے کے لئے لاوڈ سپیکرز کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا۔قربانی کی کھالیں لوگوں سے زبردستی لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.