19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:24
بڈھ بیر حملے میں شہید کیپٹن اسفند یار کی اٹک میں نماز جنازہ ادا
جیو نیوز - اٹک ......بڈھ بیرحملے میں شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے اٹک میں ادا کردی گئی۔ کیپٹن اسفند یار کی نماز جنازہ میں فوجی حکام، اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کیپٹن اسفند یا ر نے گزشتہ روز بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گردوں کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، کیپٹن اسفندیار بخاری نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کررکھی تھی۔