19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:43
قوم صدمے میں ہے اور کپتان اب بھی دھاندلی کا شور مچا رہا ہے،دانیال
جیو نیوز - لاہور........رہنما مسلم لیگ ن دانیال نے کہا ہے کہ قوم صدمے سے دوچار ہے اورغیر سنجیدہ کپتان آج بھی دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔
ایک بیان میں دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان جن 4حلقوں کا شور مچاتے رہے ان میں دھاندلی ثابت نہیں کرسکے، 2018ء کے عام انتخابات میں تمام حلقے کھل جائیں گے اور ان میں بھی عوامی عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آئے گا۔