تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

سابق صوبائی وزیر میر رستم خان جمالی قتل کیس کا فیصلہ

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز میر رستم خان جمالی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے، 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے میر رستم خان جمالی کے قتل میں جرم ثابت ہونے حیات شاہ عرف شینا، تاج محمد عرف تاجو اور حبیب اللہ کو عمر قید کی سزا سنائی۔ کیس میں نامزد دو ملزمان کامران اور عبدالحفیظ کو عدم ثبوت کی بنا پربری کردیا گیا۔

مجرمان نے 6 اگست 2009ء کو کراچی میں ڈسکو بیکری کے قریب میررستم خان جمالی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ میر رستم خان جمالی بلوچستان کے سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.