تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3

ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل گرفتار

جیو نیوز - ایبٹ آباد ........قومی احتساب بیورو نے ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل محمد ایوب کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق پروفیسر محمد ایوب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ بطور ایکسپرٹ کام کرتے تھے۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا۔ طالب علموں کو این آئی ایم سی میں داخلے کی ترغیب دی اور انہیں ایوب میڈیکل کالج میں پریکٹس کی اجازت دے دی۔

والدین کو 55 کروڑ روپے کی خطیر رقم فیسوں کی مد میں ادا کرنی پڑی اور قوم کے معماروں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ نیب کے مطابق ملزم کو جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.