تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

’’را‘‘کے 4 مبینہ ایجنٹوں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے را کے 4 مبینہ ایجنٹس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی۔

ملزم خالد امان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے 1993 میں ساتھیوں کے ہمراہ بھارت جا کر تربیت حاصل کی اور محمود صدیقی کی ہدایت پر کراچی میں کئی دھماکے کیے ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے را کے مبینہ ایجنٹ عبدالجبار، خالد امان، شبیر اور محسن کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ تینوں ملزمان پر شہر میں بم دھماکے کرنے کا الزام عائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.