19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:3
کھاریاں: جانوروں کی 11 لاکھ سال پرانی کھوپڑیاں اور سینگ دریافت
جیو نیوز - کھاریاں...... پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے کھاریاں کے نزدیک جانوروں کی 11 لاکھ سال پرانی کھوپڑیاں اور سینگ دریافت کیے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے مطابق کھاریاں کے علاقے پنج شیر شاہ سے دریافت ہونے والی باقیات میں ہرن کے سینگ ، ہاتھی اور بھینسے کی کھوپڑیاں شامل ہیں ۔
پنجاب یونیورسٹی طلبہ کے مطابق یہ سینگ اور کھوپڑیاں 11 لاکھ سال پرانی ہیں ۔ ہتھنی کی کھوپڑی کا وزن 120 کلو ہے جبکہ اس کی لمبائی 3 فٹ اور چوڑائی 2 فٹ ہے۔