20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:14
بہاولپورمیں 4 ملزمان گرفتار، 200لیٹرشراب برآمد
جیو نیوز - بہاولپور......پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نےبہاولپورمیں سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کے200 لیٹرشراب برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی -
ضلع پولیس ترجمان کےمطابق پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نےمختلف مقامات پرسرچ آپریشن کیا - دوران آپریشن تھانا اوچ شریف کی حدود سے 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا۔پولیس نےدوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر 200 لیٹر شراب برآمد کرلی۔