تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:3

کراچی: لیاقت آباد میں نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ

جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10نمبر کے قریب نجی ٹی وی سما کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنیوالے موٹر سائیکل پر سوار تھے،گولی ڈی ایس این جی وین کے پچھلے حصے پر لگی، جس سے گاڑی کاشیشہ ٹوٹ گیا ۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں عملہ محفوظ رہا جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.