20 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
عمران خان کا لاہور پولیس پر ن لیگ کیلئے بدمعاشی کا الزام
جیو نیوز - لاہور.......پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر لاہور پولیس پر ن لیگ کے لیے بدمعاشی کرنے کا الزام لگادیا۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 کے کارکنوں کو عمران خان نے ہدایت کی کہ وہ جیبوں میں خفیہ کیمرے رکھیں ، پولیس والا کچھ کہے تو خاموشی سے تصویر بناکر انہیں بھیج دیں، وہ اس پولیس والے کو نہیں چھوڑیں گے۔