تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:3

وزیر اعظم کی زیرصدارت آج سیکورٹی امور پر اہم اجلاس متوقع

جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکورٹی امور پر اہم اجلاس متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیئر سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پشاور ایئر فورس بیس حملہ اور آپریشن ضرب عضب سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کریں گے۔ وزیرداخلہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو ملکی امن امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.