تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:15

عید خصوصی ٹرینوں کی بکنگ تقریبا مکمل ہوگئی ، ترجمان ریلویز

جیو نیوز - لاہور......پاکستان ریلویز کی جانب سے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کی بکنگ تقریبا مکمل ہوگئی ہے ۔ عید کے موقع پر 10 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ،جن کے کرائے میں 25 فیصد کمی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے ۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر کراچی ،لاہور،راولپنڈی اور کوئٹہ سے10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا ۔

خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ کراچی سے 99 فیصد ، لاہور سے 80 فیصد اور کوئٹہ سے 95 فیصد ہوچکی ہے۔

ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر کی سربراہی میں اجلاس میں خصوصی ٹرینوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار بھی کیا۔عید خصوصی ٹرینوں کے کرایہ میں 25 فیصد رعائت کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.