21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31
چارسدہ: پرانا بازار میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
جیو نیوز - چارسدہ.......چارسدہ کے پرانا بازار میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ نے قریبی گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اس کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔