تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

کراچی میں اساتذہ اور لاہور میں ڈاکٹروں کا احتجاج

جیو نیوز - کراچی.......احتجاج، احتجاج اور احتجاج، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے ہوئے،توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اسلام آباد کے نیسکام چوک پر غیرقانونی مویشی منڈی کےبیوپاریوں نے ممکنہ آپریشن سے بچنے کیلئے کہرام مچادیا۔

بیوپاریوں نے شہریوں سے بدسلوکی کی، روڈ بلاک کرنے سے بھی دل نہ بھرا تو چوک پرلکڑیاں جمع کرکےآگ لگادی۔ مویشی بیوپاریوں نے رکاوٹیں بھی ہٹادیں، اس موقع پر سی ڈی اے کا عملہ اور پولیس کہیں نظر نہیں آئی۔

لاہور میں شیخ زید اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اسٹاف اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ملازمین سراپائے احتجاج بنے، مجوزہ نجکاری کے خلاف۔ طیش میں آئے مظاہرین نے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق پر انڈے برسادیے اور کراچی میں احتجاج کیا گیا ۔

کراچی میں حسن اسکوائرسوک سینٹر پر کے ایم سی کے اساتذہ نے جم کر مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کے اساتذہ کی تین ماہ سے رکی تنخواہیں عید سے پہلے ادا کی جائیں۔ مظاہرین نے حسن اسکوئر سے پرانی سبزی منڈی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.