تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

بڈھ بیردہشت گرد حملے کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد.......سیاسی وعسکری قیادت نے بڈھ بیردہشت گرد حملے کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔ اعلیٰ سطح کے ذرائع کا کہناہےکہ جلد ہی بڈھ بیرواقعےکے شواہد اور اہم معلومات افغانستان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیردفاع،خزانہ، داخلہ سمیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورسینئر عسکری وسول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیاگیا اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے مکمل خاتمے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔

اعلیٰ سطح ذرائع کا کہناہےکہ بڈھ بیر دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی زیرغور آئی اور دہشت گرد حملے کا معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور عسکری قیادت کی سطح پر افغان حکومت کے ساتھ براہ راست رابطہ کیاجائےگا۔

اعلیٰ سطح کا وفد بھی افغانستان بھجوائے جانے کا امکان ہے جو واقعے سے متعلق انٹیلی جنس معلومات، منصوبہ ساز دہشت گردوں کے مبینہ ٹیلے فونک رابطوں اور مارے گئےدہشت گردوں سے متعلق اکٹھی ہونے والی معلومات کا تبادلہ کیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.