21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:47
کمانڈر سدرن کمانڈ کا کوئٹہ کےوسطی علاقے کا اچانک دورہ
جیو نیوز - کوئٹہ.......کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اچانک کوئٹہ شہرکےوسطی علاقے کا دورہ کیا ہے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل آفتاب بھی کمانڈرسدرن کمانڈ کے ہمراہ موجود تھے۔
لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کو اپنے بیچ دیکھ کرشہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیاقت بازارمیں شہریوں سے گھل مل گئے۔لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے حال احوال بھی دریافت کیا۔