تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

جنرل راحیل شریف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

جیو نیوز - راولپنڈی........آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خیبرپختونخوا میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانےمیں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات میں ملوث تھے، دہشت گرد نوشہرہ میں مسجد پر خود کش حملے میں بھی ملوث تھے،یہ دہشت گرد میجر جنرل ثناءاللہ اور کرنل توصیف پر حملے میں بھی ملوث تھے،ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.