21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3
سکھرکے تاریخی گھنٹہ گھر کی گھڑیاں چوری، انتظامیہ بے خبر
جیو نیوز - سکھر......سکھر کے تاریخی گھنٹہ گھر میں نصب گھڑیاں چوری ہوگئیں ، واقعے سے انتظامیہ بے خبر ہے۔ گھڑیاں کب چوری ہوئیں؟ کیسے ہوئیں؟ کس نے چرایا؟ کسی کو نہیں پتہ۔
چاروں گھڑیاں ایک ایک کر کے غائب ہوگئیں، جبکہ انتظامیہ خواب غفلت میں رہی۔تقریبا دو فٹگولائی کی چاروں گھڑیاں 80سال قبل لگائی گئی تھیں۔ 90 فٹ بلندگھنٹہ گھر سے گھڑیاں چوری ہوئیں، مگر کسی نے دیکھا نہیں۔
ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل کا کہنا ہے کہ یہ عجیب بات ہے کہ گھڑیاں ڈھونڈ رہے ہیں، جن کا کوئی ریکارڈ نہیں مل رہا۔ گھنٹہ گھر1937ء میں انگریز دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔8 ماہ پہلے انتظامیہ نے گھنٹہ گھر پر 5 لاکھ روپے کی تزئین وآرائش کی تھی۔