تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

بنوں اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائیاں،2دہشتگرد گرفتار

جیو نیوز - بنوں.......اسپیشل پولیس یونٹ بنوں نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق حافظ محمد عمرکو لکی مروت اور واجد احمد کو بنوں سے گرفتارکیا گیا۔

دہشتگرد واجد احمد 18 ستمبر کوبنوں میں ایک دھماکے کے دوران خود بھی زخمی ہوا ، تاہم وہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سےہے، جو دہشت گردی کے علاوہ بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.