تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:3

سندھ ہائیکورٹ نےڈاکٹرعاصم کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے روکدیا

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے ڈاکٹر کے معائنے تک عاصم حسین کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے روک دیا، اگلے حکم تک ڈاکٹر عاصم کو کارڈیو میں داخل رکھا جائے گا ۔

ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی زندگی کو خطرہ ہے، رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی صحت کی ذمے داری لی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک رینجرز کا ڈاکٹر مطمئن نہ ہو اس وقت تک ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال میں رکھا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.