22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:3
ڈاکٹر عاصم حسین کے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹ جاری
جیو نیوز - کراچی......ڈاکٹر عاصم حسین کے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ میں کہا گی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بلڈ، شوگر اوردل کے ٹیسٹ کئے گئے۔ڈاکٹر عاصم کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں،تاہم کریٹینین لیول بڑھے ہونےکی وجہ سے انجیوگرافی نہیں ہو سکتی، جس کی وجہ سے اسپتال نے ماہر امراض گردہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔