تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:20

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد.......محکمۂ موسمیات نےآئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،جبکہ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول کے مطابق چترال،گلگت بلتستان میں 24گھنٹوں کےدوران گلیشیائی جھیلوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 24 سے 36گھنٹوں میں کم ہونے کا امکان ہے، کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں تیزبارشوں کا سلسلہ 12 گھنٹے جاری رہنے کا امکانہے۔

ڈی جی محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کشمیر میں بارش سے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، چناب میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،جبکہ عید کے موقع پر ملک بھر میں مطلع صاف رہنے کی امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.