22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31
سانحہ بڈھ بیر کے 14 میں سے 5 حملہ آور وںکی شناخت ہو گئی:چوہدری نثار
جیو نیوز - اسلا م آباد.......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر میں 13 نہیں، 14 حملہ آور تھے، جن میں سے 5 کی شناخت ہو گئی، 9 کی ابھی نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بڈھ بیر حملے کے ماسٹرمائنڈ کی شناخت ہوگئی ہے،جس کا تعلق افغانستان سے ہے، 9 حملہ آور غیر ملکی ہوسکتے ہیں،حملہ آوروں کی گاڑیوں کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد کی غیر قانونی مویشی منڈی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پولیس اہلکارسیکورٹی ڈیوٹی صحیح سے نہیں دیتے اور ان کا رویہ درست نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار یا آفیسر ڈیوٹی نہیں دینا چاہتا اسے گھر بھیج دیں۔ انہوں نے پولیس کو سیکٹر الیون میں قائم مویشی منڈی کے خلاف مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔