22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:47
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹس لے لیا ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ کسان پیکج پر سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی کو فوری طلب کیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکیورٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسان پیکیج مقامی سیاست کو متاثر نہیں کرتا، سیکرٹری اطلاعات یقین دہانی کرائیں کہ میڈیا پر چلنے والے اشتہارات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیمرا کو بھی اس سے قبل طلبی کے نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں، جہانگیر ترین نے ضمنی انتخاب میں وفاقی و صوبائی حکومت کی مداخلت کی شکایت کی ہے، سیکرٹری اطلاعات کو میڈیا پر اشتہارات پر نوٹس جاری کرکے طلب کیا ہے۔