22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:43
قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بہتر
جیو نیوز - کراچی.......پیپلزپارٹی کے گرفتار رہنما ڈاکٹر عاصم کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر کراچی کے کارڈیو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، اچھی خبر ہے کہ وہ خیریت سے ہیں، ای سی جی ، بلڈ پریشر اور شوگر، سب نارمل ہے، گردوں میں معمولی سا مسئلہ ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لایا گیا جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی۔
جیو نیوز کو حاصل ہونے والی رپوٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی حالت خطرے سے باہر اور تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے گردے میں معمولی مسئلہ ہے جس کے لیے ایس آئی یو ٹی ا ور کڈنی سینٹر کے ماہرین سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔