22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
احتساب کو خیبرپختونخوا کے عوام کااعتمادحاصل ہے:عمران خان
جیو نیوز - پشاور.......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام قوم یکجااورمتحدہے، سندھ اورپنجاب کی طرح خیبرپختونخوامیں رینجرزسے احتساب کروانے کی آوازیں نہیں آرہیں کیونکہ احتساب کو صوبہ کے عوام کااعتمادحاصل ہے۔
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواکی بیوروکریسی میں ایماندارافسروں کواحتساب سے ڈرنانہیں چاہئے، احتساب پرلوگوں کااعتمادبڑھ رہاہے۔
ان کاکہناتھاکہ تمام قوم دہشتگردی کامقابلہ کرنے کیلئے پرعزم اور یکجا ہے، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹرعطاء الرحمان کوسلیکشن کمیٹی کاسربراہ بنایا جا رہا ہے۔