تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:15

سندھ پولیس کے برطرف اہلکار چھاپے مارتے پھر رہے ہیں،سپریم کورٹ

جیو نیوز - کراچی........آج سپریم کورٹ کے جج صاحبان اس بات پر حیران ہوئےکہ جرائم میں ملوث ہونے پر برطرف کیے گئے پولیس اہلکار، پولیس پارٹی کے ساتھ چھاپے میں کیسے شریک ہوگئے اور مقابلے میں کس طرح حصہ لے لیا۔

29ستمبر کی صبح کراچی کے علاقے ملیر میں ہوئے پولیس مقابلے میں ڈیپارٹمنٹ سے برطرف کیے گئے پولیس اہل کار بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جرائم پیشہ افسران واہلکار اور تفتیشی فنڈز سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی تو بنچ نے ریمارکس میں کہا کہ حیرت ہے جرائم میں ملوث پولیس اہلکار چھاپامار پولیس پارٹی میں شامل تھے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ کس طرح برطرف پولیس اہلکار کسی پولیس مقابلے یا پولیس کارروائی میں حصہ لے سکتاہے، پولیس کے تفتیشی فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت کو بتایا گیا کہ کشمور کو ایک کروڑ، مٹیاری کو دو کروڑ اور دادو کو ساڑھے تین کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔

عدالت نے اس پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ کراچی میں آپریشن جاری ہے روزانہ لوگ شہید ہورہے ہیں آپ کو کشمور اور مٹیاری کی فکر ہے۔

عدالت نے کہا کہ حالات دن بدن مزید خراب ہو رہے ہیں،صرف ٹی وی اور اخبارات میں بیان دینے سے کچھ نہیں ہوتا،عدالت عظمیٰ نے سندھ پولیس میں موجود جرائم پیشہ افسران واہلکار اور تفتیشی فنڈز سے متعلق ریکارڈ کمپیوٹرائز بنانے اور فنڈزکی تقسیم شفاف بنانے اور تین سینئر پولیس افسران کو چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.