22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:31
ڈاکٹر عاصم کی طبیعت کی خرابی پر آصف زرداری کا اظہار تشویش
جیو نیوز - دبئی..........پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ رینجرز کی حراست میں ڈاکٹر عاصم کو دل کا دورہ پڑنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے،دہشت گردی کے بے بنیاد لزامات لگا کر انہیں ذہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے۔
آصف زرداری نے ایک بیان میں ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات پر ڈاکٹر عاصم کو ذہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے۔