تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

لاہور میں موسلا دھار بارش، بکر امنڈیوں میں انتظامات درہم برہم

جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں موسلادھار بارش نے بکر امنڈیوں میں تمام انتظامات درہم برہم کردیے، گاہک اور بیوپاری سب پریشان دکھائی دیے۔

لاہور میں طوفانی بارش سے سگیاں پل اور دیگر مقامات پر لگائی جانے والی بکر منڈیوں میں جل تھل ایک ہوگیا، کئی مقامات پر مویشی اور بیوپاری پانی میں گھرے نظر آئے ، مویشیوں کے بھیگنے اور بیوپاریوں کےبارش سے بچاؤ کے مناظر بھی دیدنی تھے۔

لوگوں کے لئے خریداری مشکل ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ بارش کے باوجود قربانی کے جانوروں کی قیمتیں کم ہونےکا نام نہیں لے رہیں۔

بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے دعوے بہت کیے تھے لیکن عملی طورپر منڈی میں کوئی سہولت نہیں،پولیس اور ٹاؤن انتظامیہ ایک جگہ ٹکنے نہیں دیتے، رہی سہی کسر بارش نے پوری کردی ہے، گاہک بھی قیمت کم لگا رہےہیں۔

بیوپاریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سارا سال محنت سے جانور پالے ہیں، قیمت کم نہیں کریں گے۔بکرامنڈیوں میں ناکافی انتظامات کے باعث موسلادھار بارش نے سب کو پریشان کردیا۔ دور دراز سے آئے بیوپاریوں کو کاروبار متاثر ہونے کا شکوہ تو گاہک جانوروں کی بدستور آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں سے پریشان۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.