تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

تاریخ گواہ ہے پاک فوج نے مادر وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں:راحیل شریف

جیو نیوز - لاہور.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گریژن کا دورہ کیا اور 11 ویں انفنٹری ڈویژن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف نےتقریب سے خطاب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، پاک بھارت جنگوں اور موجودہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انفنٹری نے بے مثال کارکردگی دکھائی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ انفنٹری کے ساتھ وابستہ جوانوں اور افسروں کی بہادری کا اندازہ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں فتح سے لگایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.