23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
لاہور: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 32مشتبہ افراد زیرحراست
جیو نیوز - لاہور...........لاہور کے مختلف علاقوں میں صدر ڈویژن، ماڈل ٹاون، سٹی ڈویژن اور سول لائنز میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا اور مشتبہ افراد کا پتہ چلانے کے لیے گھر گھر تلاشی لی۔
پولیس کی جانب سے علاقہ مکینوں کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ اس دوران24 افراد کو صدر ڈویژن اور 8کو ماڈل ٹاون سے پولیس نے حراست میں لیا۔ پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد شناختی کوائف پیش نہ کرسکے تھے۔