تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:21

سمندری ہوائیں چل پڑیں ،کراچی میںشدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا،جنوب مغرب سے چلنے والی ہوائوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی علاقوں سے سمندری ہوائیں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.