23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15
ایان علی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےایف بی آرکاخط وزارت داخلہ کوموصول
جیو نیوز - اسلام آباد.......ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ایف بی آر کا خط وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی حتمی منظوری وزیرداخلہ دیں گے۔
ایان علی کےخلاف کسٹمزکی طرف سےکرنسی اسمگلنگ کیس زیرسماعت ہے۔ماڈل ایان 5ماہ جیل میں قید رہنے کے بعد گزشتہ ماہ ضمانت پر رہا ہوئی ہیں۔