23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں توسیع کیخلاف پاکستانی حکمت عملی
جیو نیوز - واشنگٹن.......سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں توسیع کی خلاف پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں کشمیر پربھارت کے جارحانہ رویے پر کھل کے بات کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان میں دہشت گردی میں غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کریں گے، اقوام متحدہ میں کشمیر پربھارت کے جارحانہ رویے پر کھل کے بات کی جائے گی، بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بننے دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان نہیں، البتہ ان کی چین، امریکا سمیت کئی ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔