23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
قربانی کے جانور، مختلف علاقوں میں لوگوں کی پسند جدا جدا
جیو نیوز - لاڑکانہ........ قربانی کے جانوروں کیلیے مختلف شہروں میں لوگوں کی پسند جدا جداہے،کہاں قربانی کے لیے کونسا جانور پسند کیا جاتا ہے۔ حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، دادو، میرپورخاص، گھوٹکی میں بچھڑے، بچھیا اور بکروں کی بھرمار ہے۔
لاڑکانہ کارخ کریں تو یہاں بھینسیں بھی بکتی نظرآرہی ہیں یعنی لوگوں کو بھینس کا گوشت بھی پسند ہے۔ پنجاب میں سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اورجھنگ میں اولین پسند چھترے، بکرے اور بھاری بھرکم بچھڑے ہوتے ہیں۔
ملتان میں سنت ابراہیمی کے لئے اونٹ کی خریداری بھی رواں سال زیادہ نظرآرہی ہے۔ سوات، دیر، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان میں گائے، بیل اور بکرے، یکساں طور پر پسند کئے جاتے ہیں۔
بلوچستان کے بیشترعلاقوں میںبکرے، دنبے اور بیل کی قربانی زیادہ ہوتی ہے۔ قبائلی علاقوں میں بکرے اورگائے ترجیح پر ہیں۔ اسکردو اور گلگت کے شوقین افرادکے لئے یاک پسندیدہ جانور لیکن بساط سے بابر ہونے کی وجہ سے قربان بکرے ہی ہوتے ہیں۔