تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

لاہور کی بکرا منڈیوں میں سستے بکرے آ گئے

جیو نیوز - لاہور.......کم تنخواہ دار اور غریب طبقہ نہ ہو پریشان، ان کےلئے ہے خوشخبری، لاہور کی بکرا منڈیوں میں ایسے بکرے آگئے، جو سستے بھی ہیں اور خوبصورت بھی۔عام آدمی ان بکروں کو آسانی کے ساتھ خرید سکتا ہے۔

لاہور کی بکرا منڈیوں میں ایک طرف لاکھ سے لے کر 5لاکھ روپے تک کےبیل ہیںتو دوسری جانب 50ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کے بکرے اور دنبے، لیکن کچھ بیوپاریوں نےغریب،متوسط اور محنت کش طبقےکیلئےبھی بکرےمنگوالئے۔

ان بکروں کی قیمت ،محض10 سے 20 ہزار روپے۔ چھوٹےمگریہ خوبصورت بکرےبچوں میں بہت مقبولہیں جبکہ والدین بھی انہیں خوشی خوشی خرید رہے ہیں۔ بیوپاری کہتے ہیں، جو کوئی بھی قیمت سنتا ہے، کچھ دیر بارگیننگ کے بعد یہ بکرے خرید لیتا ہے۔

بیوپاریوں کاکہناہے کہ انہیں بہت اچھا رسپانس ملا، آئندہ بھی وہ ایسے بکرے لایاکریں گے۔ دس ہزار روپے کابکرا چھوٹا ضرور ہے لیکن ہے قربانی کے لئے بالکل فٹ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.