23 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:35
وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سےملاقات
جیو نیوز - لندن.......وزیراعظم نوازشریف نے 10ڈاوننگ اسٹریٹ میں برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجودتھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم نوازشریف نےپاکستان کاساتھ دینےپربرطانیہ کوسراہا،انہوں نے ڈیوڈکیمرون کولائن آف کنٹرول پربھارتی خلاف ورزیوں سےبھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کےساتھ معمول کےتعلقات کی بحالی چاہتاہے،ہم ایک مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔