تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:3

ڈھرکی : پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ، 2 فرار

جیو نیوز - ڈھرکی.......گھوٹکی کےعلاقے ڈھرکی میں ڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ جس میں 2ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ثاقب سلطان کے مطابق ڈہرکی کےعلاقے ڈہرواہ کےقریب اشتہاری ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلئے پولیس نے کارروائی کی ۔ اس دوران ڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کاکہناہےکہ ہلاک ہونےوالے ڈاکو ایس ایچ او کے قتل سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔فرار ہونےوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.