تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:35

نیویارک: نواز اور مودی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، سیکرٹری خارجہ

جیو نیوز - نیویارک.........سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ نیویارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ نیویارک میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کی نہ کوئی تجویز ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی رابطہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے بھی اپنی پریس بریفنگ میں واضح الفاظ میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.