24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:59
کراچی: ٹیپو سلطان روڈ پر گھر میں آگ، 2افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نعیمہ اور مرد کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی عمر 50سال سے زائد تھی، فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تفتیش کے لئے ضروری شواہد اکٹھے کرلئے اور دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔